تازہ تر ین

”دھرنا تھری“ کا اعلان, مقتدر حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے پر غور شروع کر دیا ہے عمران خان کو پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے عید کے بعد دھرنا تین دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پارٹی رہنماﺅں نے عمران خان کو تجویز دی کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پر استعفے کے لئے دباﺅ بڑھایا جائے اور عید کے بعد دھرنا دینے اور تمام شہروں میں احتجاج کا بھی مشورہ دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اس سے پہلے بھی دوبار وزیر اعظم کے خلاف دھرنے دے چکی ہے مگر اسے استعفے کے لئے ابھی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain