واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں کے نتیجے میں 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا گیا ہے۔یہ بات صدر ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے مشیر ٹام بوزرٹ نے وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں سائبر حملوں کے نتیجے میں متاثرین نے 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات نہیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کے بعد متاثرین کو ان کے ڈیٹا تک رسائی ملی یا نہیں؟۔ امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس میں ملوث افراد سے جلد نمٹا جائے گا۔