Tag Archives: america

جوہری ہتھیاروں کا روسی اعلان، کیا امریکی خوف کی تصدیق؟؟

امریکہ (ویب ڈیسک)امریکہ کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی صدر کا اعلان امریکہ کے خدشات کی تصدیق کرتا ہے۔روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جمعرات کو اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ اُن کے ملک نے ایسے ’ناقابل تسخیر‘ جوہری ہتھیار تیار کر لیے ہیں جو دنیا میں کہیں بھی مار کر سکتے ہیں۔روس کے صدر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نے کہا ہے کہ صدر پوتن کا یہ بیان اُن معلومات کی تصدیق ہے جن کے بارے میں امریکہ پہلے سے جانتا تھا۔ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ امریکہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر کے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی دفاعی صلاحیت دنیا میں کسی سے بھی کم نہ ہو۔

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا ورجینیا اسمبلی کا رکن منتخب

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورجینیا ریاست میں خواجہ سرا دنیکا روئم ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ روئم کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔

امریکی جھنڈے پر پشاب کرنیوالی خاتون کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی پرچم پر پیشاب کرنے پر خاتون کو مومت کی دھمکیاں ملنے لگیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی پرچم پر پیشاب کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کو فیس بک پر شیئر کرنے والی خاتون ایملی لانس کا کہنا ہے کہ ان کی اس حرکت پر ان کے خاندان کے لوگوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کا اس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایملی لانس نے 4 جولائی کو امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں امریکی پرچم پر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایملی لانس کو ویڈیو شیئر کرنے پر جان سے مار دینے اور ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔فیس بک پر ایملی لانس ا اکانٹ اب ختم ہو چکا ہے لیکن جب ان کا اکانٹ ایکٹو تھا تو انھوں نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اس فعل کی وجہ سے ان کے والد اور دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکہ میں جھنڈے کی بے حرمتی کے خلاف قانون نہیں ہے۔اس ویڈیو میں ایملی لانس ایک ایسے ٹوئیلٹ پر کھڑے ہوئے پیشاب کرتی نظر آتی ہیں جس پر امریکی پرچم لپٹا ہوا ہے۔بعد میں ایملی لانس نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط لوگوں پر غصہ نہ نکالیں۔ انھوں نے کہا کہ میرے خاندان کا میری اس شرارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکہ نے ہیکر ز کو کتنا تاوان دیا ۔۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں کے نتیجے میں 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا گیا ہے۔یہ بات صدر ٹرمپ کے ہوم لینڈ سیکورٹی کے مشیر ٹام بوزرٹ نے وائٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں سائبر حملوں کے نتیجے میں متاثرین نے 70ہزار ڈالر کے قریب تاوان ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس بات کی اطلاعات نہیں کہ ان پیسوں کی ادائیگی کے بعد متاثرین کو ان کے ڈیٹا تک رسائی ملی یا نہیں؟۔ امریکا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس میں ملوث افراد سے جلد نمٹا جائے گا۔