تازہ تر ین

پی ٹی آئی قیادت کا اہم اجلاس، جے یو آئی سے ملکر تحریک چلانے پر اہم فیصلے

پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے کا معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی منظوری پر دونوں جماعتوں کی بااختیار کمیٹی بنائی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مولانا سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع تحریک انصاف کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے لیے بانی چئیرمین کی جانب سے ایشورٹی کا مطالبہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم سے نئی تحریک چلانے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات پر بانی تحریک انصاف سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain