تازہ تر ین

پاکستان نے 10 ماہ میں 210 ملین ڈالر کی پیاز برآمد کیں

پاکستان سے ملکی تاریخ میں پہلی بارپیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ رواں برس کے اختتام تک مذکورہ ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی جو ایک ریکارڈ ہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارپیاز کی برآمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ میں پھل اور سبزیوں سمیت کسی بھی پراڈکٹ کی برآمدات میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی2023 سے اپریل 2024تک ملک سے پیاز کی برآمدات 210 ملین ڈالر سے بھی زائد ریکارڈ کی گئیں جبکہ قبل ازیں ملکی تاریخ میں صرف کینو کی زیادہ برآمدات تھیں جو 210 ملین ڈالر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انشااللہ رواں برس کے اختتام تک پیاز کی ایکسپورٹ 250ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد ہونے سے پاکستان کو نئی منڈیاں ملی ہیں اوراب پاکستانی پیاز کو مشرق بعید، مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کی بڑی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے سرفہرست سٹورز میں بھی آج پاکستانی پیاز فروخت کیلئے موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیاز کی لائف بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ آنیوالے وقتوں میں پاکستانی پیاز کی نئی مارکیٹ ترقی پا سکتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain