تازہ تر ین

ایک کروڑ تاوان کیلئے لڑکی اغوا ء،ذمہ دار کو ن نکلی ؟کیا آپ بتا سکیں گے ؟

مریدکے (این این آئی ) مریدکے سے ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے تاجر کی کمسن بیٹی کے اغو اءکا ڈراپ سین ،تاجر کی سالی مرکزی کردار نکلی جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے،لاہور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مغوی طالبہ کو چونگی امر سدھو چوک میں چھوڑنے والے ملزموں کی سی سی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے کی آبادی ظفر پارک سے پانچ روز قبل ایک کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواءکی گئی تاجر عدنان مہر کی کمسن طالبہ بیٹی اریبا کے اغواءکا ڈراپ سین ہو گیا ہے ۔تا جر کی سالی آسیہ تفتیش کے دوران مرکزی کردار نکلی ہے اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے اس کے دیگر ساتھیوں کے نام حاصل کر کے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔ڈی ایس پی نواز سیال اور انچارج تھانہ صدر چوہدری ذوالفقار ورک کے مطابق ملزمہ نے اعتراف جرم کر لیا ہے موبائل فون کالز پر تفتیش کی روشنی میں ملزمہ تک پولیس کو رسائی حاصل ہوئی ۔پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوٹیج بھی حاصل کر لی ہیں جو ملزم مغوی کمسن طالبہ کے گلے میں پلے کارڈ ڈال کر چونگی امر سدھو چوک چھوڑنے آئے ۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے یہ پلان رقم حاصل کرنے کے لئے ترتیب دیا اور ایک اشتہاری ملزم جس سے وہ پیار کرتی ہے اور شادی کرنا چاہتی ہے کی مدد حاصل کی ۔پولیس نے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ظاہر کرتے تفتیش کا دائرہ لاہور اور دیگر شہروں تک وسیع کرنے کا اشارہ کیا ہے ۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے کمسن طالبہ کی زندگی بچانے ، بازیاب کرنے اور مرکزی کردار ملزمہ کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی مریدکے نواز سیال ، انچارج تھانہ صدر مریدکے چوہدری ذوالفقار ورک اور سب انسپکٹر محمد عارف کو انعام تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain