تازہ تر ین

شادی کے لیے کسی مخلص شخص کے انتظار میں ہوں

لاہور(شوبز ڈیسک)فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔ریشم کا کہنا تھا کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں۔ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain