تازہ تر ین

ایم کیو ایم لندن پر پابندی ، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم لندن پر پابندی لگانے کی ایک تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس ضمن میں اعلیٰ سطح پر سیاسی فیصلے کے بعد ایم کیو ایم لندن پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے متعلقہ اداروں کی مدد سے ایم کیو ایم لندن کے بانی الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کی ویڈیوز اور دیگر مواد حاصل کر لیا ہے۔ جس میں بھارت سمیت دیگر غیر ملکی فنڈنگ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم لندن پر پابندی کے مقاصد مکمل کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان میں انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایم کیو ایم لندن کا عمل دخل ختم کیا جاسکے۔ حکومت نے اس ضمن میں قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے۔ قانونی ماہرین نے حکومت کو بتایا ہے کہ الطاف حسین اور ان کی لندن میں قائم جماعت کی پاکستان دشمن سرگومیوں کے بارے میں ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اس لئے عدالت ایم کیو ایم لندن پر پابندی کا ریفرنس دائر کیا جاسکتا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اس ضمن میں جلد وزیر اعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کریںگے جس کے بعد ریفرنس دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم لندن


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain