تازہ تر ین

خوشی ہے شہزادہ کیساتھ یہ کام ہورہا ہے

ایبٹ آباد، اسلام آباد (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ یاتو ضمیر خریدتی ہے یا خوفزدہ کرنے کیلئے دھمکیاں دیتی ہے، ایسا کرنا ن لیگ کا سیاسی کلچر ہے، وزیراعظم کے بیٹے خود کو شہزادے سمجھتے تھے خوشی کی بات ہے ان کو تلاشی کیلئے بلایا جارہا ہیں، بدھ کے روز ایبٹ آباد میں ہائڈرو پروجیکٹ منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب تک ہم نے180ہائیڈرو مائیکرو پروجیکٹ کے پی کے میں بنائے ہیں2000 میگاواٹ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، انشاءاللہ مائیکرو پروجیکٹ کے ایک منصوبے تکمیل تک پہنچا کر خیبرپختونخواہ سے تاریخیوں کا خاتمہ یقین بنائیں گے اگر وفاق تنگ نہ کریں تو باہر سے اپنی محنت کا پیساہ لاکر اپنے وسائل استعمال کرے ترقی کے سفر کو جاری رکھے گئے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں جب چیف جسٹس کو خرید نہیں سکی تو عدالتوں پر حملہ آور ہوئی اور اب نہال ہاشمی کی دھمکیوں سے عیاں ہے کہ ن لیگ عدالتوں پر حملہ آور ہونے کیلئے تیار بیھٹی ہے، سپریم کورٹ کو چاہئے کہ وہ اس طرح کے بیانات کا سختی سے نوٹس لے، قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ن لیگ خرید لیتی ہے یا دھمکاتی ہے، شرمناک دھمکیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے اور نہال ہاشمی کا شرمناک بیان ن لیگ کا کلچر ہے، ن لیگ نے ماضی میں ججوں پر بھی حملے کیے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ اسلام آباد میں بنی گالا کی زمین خریدنے کیلئے ان کے پاس 13 سال پرانا منی ٹرائل اور ریکارڈ نہیں ۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میرے پاس 2002ءمیں پیسے نہیں تھے اسلئے جمائمہ نے مجھے پیسے دیئے، یہ پیسے مجھے میرے دوست کے ذریعے بھیجے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے چار اقساط میں ملے جن میں سے دو جمائمہ کے نام سے آئے جبکہ دو اقساط پر کسی کا نام نہیں تھا۔عمران خان نے کہا کہ جس بینک کے ذریعے جمائمہ نے پیسے بھیجے وہ اب بند ہو چکا ہے اور میرے لیے کہ مشکل ہے کہ میں 13 سال پرانے لین دین کی تفصیلات پیش کروں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی طرح کی جے آئی ٹی یا تحقیقات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں شریف خاندان کی طرح پاکستان سے پیسے باہر لیجانے کی بجائے پاکستان پیسے لے کر آیا، انہوں نے کہا کہ میرا معاملہ ٹیکس سے بچنے کا نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain