تازہ تر ین

نہال ہاشمی کو استعمال کیا گیا ،اہم انکشاف

اسلام آباد، لاہور (نمائندگان خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ یہ نہال ہاشمی نہیں نواز شریف بولے ہیں، بیان دلوانے والے تک پہنچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا یہ سارا فنکشن پارٹی نے تیار کیا تھا اب پتہ نہیں یہ استعفیٰ ہے یا فراڈ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو چھتیس سال اقتدار میںہو گئے ہیں۔ اب پہلی مرتبہ ان کو کٹہرے میں لایا گیا ہے۔ جب عوام پر مشکل وقت آیا تو یہ باہر بھاگ گئے تھے۔ ان کا مزاج نہیں کہ یہ احتساب کو برداشت کر سکیں۔ وہ وقت آگیا ہے جب نواز شریف اور ان کے خاندان کا دروازہ پانامہ کی گلی کا اڈیالہ جیل میں کھلے گا۔ حسین نواز نے دو مرتبہ جے آئی ٹی میں کہا ہم نے جو کاغذ سپریم کورٹ میں دئیے وہی آپ کو زبانی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی نئی بات نہیں ہے بابر اعوان نے کہا گلو ڈیئر بتاﺅ تم نے مٹھائیاں کیوں بانٹیں اور کیوں کہا ہمارے حق میں فیصلہ آ گیا اور اب کیوں روتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ملک میں آج تک ن لیگ کا احتساب نہیں ہوا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نہال ہاشمی عدلیہ کو دھمکی دے رہے ہیں۔ حکمران عدالت پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نہال ہاشمی کے خلاف ڈان لیکس کی طرح کارروائی ہونی چاہیے۔ ن لیگ کے گرد گھیرا تنگ ہو تو یہ عدالتوں پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کیے، عوام رمضان میں لوڈشیڈنگ سے پریشان ہے، ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نہال ہاشمی کو استعمال کیا ہے، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر جو حملہ کیا سب کو یاد ہے۔ شرمیلا فاروپی نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹوں کی پیشی کسی پر احسان نہیں ہے ملک میں حکومت کے نام پر بادشاہت قائم ہے۔ سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرےن انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوام دشمن ہوگا اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھے گا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی طرح پنجاب بجٹ امیروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ہوگا غریبوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں رکھا ، پنجاب کے بجٹ میں عوام کو خواب بھی نہیں دکھائے جائیں گے اور بجٹ میں غیر ضروری اشیا کی بھر مار ہوگی انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ریلیف دینے کی بجائے غریبوں،کسانوں،تاجروں سمیت تمام طبقات کو مسلسل تکلیف دے رہی ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مقابلے میں بہت کم ہے انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے غریب مزید غریب ہو گا ،پنجاب حکومت عوام کو رےلےف دےنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain