تازہ تر ین

گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزموں کو پکڑے بغیر تحقیقات ٹھپ, اہم انکشافات منظر عام پر!!!

لاہور (خصوصی رپورٹ) گردہ سکینڈل میں ملوث چھوٹے کردار تو پکڑے گئے مگر بااثر افراد کے اثرورسوخ کی بنا پر مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوئے۔ ایف آئی اے نے جن تین ڈاکٹر کے نام ظاہر کئے مگر پکڑا کسی کو بھی نہ لیکن تحقیقات کھڈے لائن لگا دی۔ ڈاکٹر فواد کی اہلیہ لبنیٰ کا بینک اکاﺅنٹ منجمد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گردہ مافیا کو بااثر افراد کی پشت پناہی کے باعث ایف آئی اے گردہ سکینڈل میں ملوث بڑے مجرمو ں کو گرفتار نہ کرسکی۔ ایف آئی اے نے تفتیش میں تین ڈاکٹروں کے نام ظاہر کئے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ وہ ڈاکٹروں اور ان کے چند نچلے درجے کے ملازموں کو جیل بھجوا کر ایف آئی نے تحقیقات کھڈے لائن لگا دیں۔ ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش نے لاہور‘ اسلام آباد اور کئی دوسرے اضلاع میں گردوں کی پیوندکاری کے آپریشنز میں معاونت کرنے والے جن دوسرے بڑے ڈاکٹروں اور سرجنز کے نام بتابتائے انہیں عدم ثبوتوں کا بہانہ بنا کر گرفتار نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کو بچانے کے لئے بھی گردہ مافیا نے کوششیں تیز کردیں۔ بیرون ملک سے گردے کی پیوندکاری کے لئے آنے والے غیرملکیوں کو بھی واپسی کی اجازت ینے بارے غور کیا جارہا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ڈکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کو گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری ے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کے دوران پنجاب کے کئی اضلاع سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی ڈاکٹروں کے نام سامنے آئے جن میں ڈاکٹر خالد‘ ڈاکٹر نسیم اور ڈاکٹر علی سمیت متعددد ڈاکٹر اور سرجن اہم ہیں۔ ایف آئی اے کے افسران پر گردہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے بااثر افراد کے دباﺅ کے باعث ایف آئی اے نے ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش کے علاوہ اس گروہ میں شامل کسی ڈاکٹر یا سرجن کو گرفتار نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مری سے قابت‘ قمر اور فضائل کو گرفتار کیا جبکہ گوجرانوالہ سے عبدالمجید کو گرفتار کیا گیا۔ ان چاروں ملزموں کا تعلق بھی ہسپتالوں کے نچلے درجے کے سٹاف سے ہے۔ ایف آئی اے نے اس کیس میں ایک خاتون صفیہ بی بی کو گرفتار کیا۔ وہ بھی سابقہ نرس ہے اور چند آپریشنز میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرچکی ہے۔ اس بارے میں ایف آئی اے کے تفتیشی افسر خضرہاشمی نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد‘ ڈاکٹر التمش ‘ صفیہ بی بی ‘ ثاقب‘ قمر‘ فضائل‘ اشفاق اور عبدالمجید کے ریمانڈ اور تفتیش مکمل ہونے پر انہیں جیل بھجوا دیا ہے۔ ڈاکٹر فواد اور تفتیش مکمل ہونے پر انہیں جیل بھجوا دیا ہے۔ دریں اثنا گردہ سکینڈل میں ایف آئی اے نے ملزم ڈاکٹروں کے اہلخانہ کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا، ڈاکٹر فواد کی اہلیہ کا اکاونٹ منجمد جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نجی اسپتال کو سمن جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر فواد کی اہلیہ لبنی کا بینک اکاونٹ بھی منجمد کر دیا گیا، ڈاکٹر فوادکی اہلیہ کے اکاونٹ میں63لاکھ روپے کی موجو د گی کا انکشا ف ہو اہے ، ایف آئی اے نے ملزم کے دیگر اکاونٹس کی تفصیلات بھی اکٹھی کرنا شروع کر دیں۔ ایف آئی اے نے ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع نجی اسپتال کیخلاف بھی کارروائی کافیصلہ کیا ہے ، ابتدائی طور پر اسپتال انتظامیہ کو سمن جاری کیا گیا ہے ، اسپتال انتظامیہ سے عمانی خاتون کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے سلسلے میں جواب طلب کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فواد کی ایک اہلیہ ڈاکٹر ، جبکہ دوسری نرس ہے اور دونوں مبینہ طور پر ملزم کیساتھ ملوث ہو سکتی ہیں۔ ایف آئی اے نے اس تناظر میں بھی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain