تازہ تر ین

کچی آبادیاں نوگوایریا, پی اے سی میں انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کی کچی آبادیاں نوگوایریا ہیں، جی 12 میں سی ڈی اے سمیت کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ نہیںجاسکتا، کمیٹی نے سی ڈی اے زمین پر غیر قانونی مارکیز، ہاﺅسنگ سوسائیز، ریسٹورنٹس سمیت زیرقبضہ پلاٹوں کی تفصیلات حاصل کرلیں، کمیٹی نے جسٹس (ر) سردار رضاکی سربراہی میں قائم جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی، گزشتہ روز ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سنیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی رہائشی سکیم، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بنائے گئے۔ رکن کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہا کہ ہمیں بتائیں سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی مارکیز اور شادی ہال کیسے بن گئے۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ سی ڈی اے کی ایکوائر زمین پر مارکیٹیں بنائی گئیں، ماضی میں ساری کنسٹرکشن اسٹام پیپرز پر ہوتی تھی ، سی ڈی اے کی زمین پر مزید کنسٹرکشن کو رکوا دیا گیا۔ سی ڈی اے کی زمین پر مزید کنسٹرکشن کو رکوا دیا گیا۔ سی ڈی اے میں گزشتہ 25 سے 30 سال سال کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذیلی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں قائم جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain