تازہ تر ین

پنجاب کا بجٹ کب پیش ہوگا ؟؟؟ اہم خبر

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کا آئندہ مالی سال 2017-18ء کا ٹیکس فری بجٹ(کل) 2جون کو پیش کیا جائے گا جس کا حجم19کھرب67ارب روپے سے زائد رکھے جانے کی تجوےز ہے۔محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب کو عبوری این ایف سی اےوارڈکے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں11کھرب61ارب روپے سے زائد ملیں گے جبکہ پنجاب ریو نیو اتھارٹی کی طرف سے تقرےبا 96ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف کی تجویز ہے ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کےلئے پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے 11نئی سروسز پر ٹیکس عائد کرنے جبکہ 8سروسز جن پر رعایت دی جارہی تھی اسے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا ےاجارہا تاہم ٹیکس نا دہندگان کو ٹےکس نیٹ مےں لانے کےلئے اقدامات کی تجویزہے ۔ صوبائی ٹیکس اور غیر ٹیکس آمدنی کا تخمینہ 3کھرب36ارب روپے لگایا گیا ہے
۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس کا حجم 6کھرب 21ارب رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صحت کے بجٹ میں 100فیصد اضافے کی تجویز ہے، تعلیم کے بجٹ میں 33فیصد جبکہ زراعت کے بجٹ میں 60 فےصداضافہ تجویز کےا گےا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم ،صحت، زراعت ، انفراسٹر اکچر ،پےنے کے صاف پانی اور توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر اہم شعبوں کو ترجیح دی جائےگی ۔ بجٹ میں کاروبار میں آسانی اور برآمدات میں اضافے کے لئے خصوصی اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain