تازہ تر ین

نذر محمد گوندل کس پارٹی میں جائیں گے، خبر آگئی

منڈی بہاﺅ الدین (بیورو رپورٹ) ضلع منڈی بہاﺅالدین کی سیاست میں بڑا اپ سیٹ ، پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل پیپلز پارٹی کو خیرآ باد کہ کرجلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے پالیسی اختلافات کی بنیاد پر پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے 6 جون کو بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نذر گوندل کے ساتھ کئی سابق ارکان اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کریں گے۔ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل حلقہ این اے 109سے دو مرتبہ ایم این اے ایک دفعہ ضلع ناظم اور ان کے چھوٹے بھائی میجر( ر )ذوالفقار علی گوندل ایک مرتبہ ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain