اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینیٹر و نون لیگی رہنما نہال ہاشمی نے اپنے متنازعہ بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ شاہد ہے کہ میں نے کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی،اللہ سے بھی معافی مانگتا ہوں اور عدلیہ سے بھی معافی مانگتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں میں ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہا کہ میں نے عدلیہ او رجے آئی ٹی کے خلاف بات کی،ایک مائنڈ سیٹ تھا جس کے خلاف بات کی اور مجموعی طور پر تاثر کے بارے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے بات کی۔ مجھ سے کوئی جواب نہیں دلوایا گیا۔ بیان دلوانے والوں کی تہمت مجھ پر نہ لگائی جائے نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ بات کرتے ہوئے تیزی میں شاید کچھ زیادہ کہہ گیا۔