تازہ تر ین

بھارت کا ایک بار پھر طبل جنگ ،2 پاکستانی شہید 6 زخمی ،پاک فوج کی کاروائی نے دشمن پر دھاک بٹھادی

مظفر آباد‘تتہ پانی (نمائندگان خبرےں)لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار،تتہ پانی درہ شیرخان، بٹل مدارپور اور گوئی سیکٹرز کے ویلین آبادی کے علاقوںپربھارتی افواج کی ہیوی مشین گنوں سے بلاشتعال شدید گولہ باری ، دو افراد شہید، جبکہ چارخواتین سمیت چھ افراد زخمی ،درجنوںمویشی ہلاک وزخمی،متعدد مکانات تباہ، تعلیمی ادارے بند،شاہراﺅں پر ٹریفک اورلوگوں کی نقل حرکت معطل،عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،امتحان دینے والے طلباءوطالبات کوامتحانی سنٹروں تک پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا ،کئی طلباءوطالبات امتحان میں شامل نہ ہوسکے،شدید گولہ باری سے تمام علاقے لرز اُٹھے اور میدان جنگ کا منظر پیش کر رہے تھے،پاک فوج کے داندان شکن جواب نے دشمن کی گنوں کے منہ بند کردئیے،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کشیدگی برقرار ہے،بھارتی افواج نے جمعرات کے روز صبح سات بجے قریب کے تتہ پانی درہ شیرخان، بٹل مدارپور اور گوئی سیکٹرز کے سویلین آبادی کے علاقوں پربھارتی افواج کی ہیوی مشین گنوں سے اچانک بلاشتعال شدید گولہ باری شروع کردی ، بھارتی افواج نے تتہ پانی درہ شیر خان کے علاقوںٹہنون ،چک،جبر،کوٹ،دلیری، سہڑہ،بٹل مدارپور سیکٹر کے علاقو ں ناطر ، لچیال،دھرمسال، منڈہول ، رکڑ ، ڈبی ،جھاوڑہ، ککوٹہ ، دھر بازاراور گوئی سیکٹر کے علاقوں برموچ، گرھڈ ، بھابڑہ وغیر ہ کو نشانہ بنایا،اورمسلسل تین گھنٹوں سے زائد وقت تک گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا،جسکے نتیجہ میںسردار فضل احمد ولد سید محمد ساکنہ درہ شیرخان چک اور غزاراحمد ولد سردار محمد رشید ساکنہ ککوٹہ موقع پرشہید ہوگے، جبکہ جمیل ملک ولد سید محمد ساکنہ بٹل، صغیر حسین ولد مقبول حسین قریشی ساکنہ لچیال ، جبین دختر محبوب حسین قریشی ،اورطیبہ حنیف دختر محمد حنیف ساکنہ رکڑ فائزکبیر دختر کبیر حسین شاہ ساکنہ بٹل،نسیرین اختر دختر مستری منظور حسین ساکنہ منڈہول شدید زخمی ہوئے ،بغیر کسی وقفہ کے شدیدگولہ باری کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے اور ہسپتالوں تک پہنچانے میں سخت دشواری پیش آئی ،زخمیوں کو کوٹلی اور روالاکوٹ کے ہسپتالوں میں ریفر کردیا گیا،بھارتی افواج کی گولہ باری سے درجنوں مویشی ہلاک وزخمی اور مکانات متاثر ہوئے، گولہ باری اس قدرشدید تھی کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئیں ،اور تمام علاقے لرز اُٹھے اوریہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہے تھے، گولہ باری کے باعث ان علاقوں کے اندر تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گے،شاہراﺅں پر ٹریفک اورلوگوں کی نقل حرکت معطل ہے،عوام اپنے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے،امتحان دینے والے طلباءوطالبات کوامتحانی سنٹروں تک پہنچنے میں سخت دشواری پیش آئی،کئی طلباءوطالبات امتحان میں شامل نہیں ہوسکے ،ادھر پاک فوج نے بھی دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور دشمن کی گنوں کے مُنہ بند کرا دئیے ۔ زادکشمےر کے ضلع پونچھ کے منڈہول سےکٹر مےں لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دےا گےا ہے۔زیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضلع پونچھ منڈہول سےکٹر مےں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدےد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتے معصوم افراد کو نشانہ بنا کر انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےاں کر رہی ہے۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے عالمی برادری سے مطالبہ کےا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگےزی کا نوٹس لے۔ وزےراعظم نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمےر اور لائن آف کنٹرول پر معصوم شہرےوں کی ٹارگٹ کلنگ کرکے مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزےوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمےر کی صورتحال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بھارت میں مودی سرکاراقتدار میں آئی ہے اس نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی تحریک مزاحمت کے سامنے بالکل بے بس ہو گئی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم سے عالمی توجہ پھیرنے کے لئے وہ آزاد کشمیر کے پرامن شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔کشمیری بھارت کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیںہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیورعوام بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور بھارت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ بھارت کی فوجی طاقت سے مرغوب نہیں ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیری بھارتیوں کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گے ۔ وزےراعظم آزادکشمےر نے ضلعی انتظامےہ کو ہداےت کی ہے کہ ضلع پونچھ کے منڈہول سےکٹر مےںبھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو بہترےن طبی سہولتےں فراہم کی جائےں اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے افراد کا ہرممکن تحفظ ےقےنی بناےا جائے۔بھارتی فائرنگاسلام آباد(مانےٹرنگ ےڈےسک) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارٹی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت پر مذمت اور فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ 2 روز میں 2 شہری شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں سول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے بھارت 2003 کے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain