لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کریم ٹیکسی سروس کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی جی پولیس نے اپنے بیٹے کی نوکری کیلئے ان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کریم ٹیکی سروس کے جنید اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے اپنے بیٹے کی نوکری کی درخواست کو فوقیت دینے کیلئے ان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی۔ جنید اقبال کا فیس بک پر روداد لکھتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی جی پولیس نے ان کو صبح فون کیا اور ان کے بیٹے کی نوکری کیلئے حمایت کرنے کا کہا، میں نے انہیں جواب دیا کہ یہ بات اس کا کیس خراب کردے گی اور کہا کہ اگر آپ کا بیٹا معیار کے مطابق تعلیم یافتہ ہے تو اس کے ساتھ انصاف ہوگا، جس پر آئی جی نے کہا لگتا ہے کہ آپ نے پاکستان میں پہلی دفعہ کام کیا ہے۔ جاوید اقبال نے کہا کہ انہوں نے آئی جی کا جواب تحمل سے سنا اور سمجھا جس کے بعد اپنے ایک افسر کا ای میل ایڈریس دیا اور انہیں نوکری کے حوالے سے معلومات کا لنک بھی فراہم کیا۔