لاہور(ویب ڈیسک )باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سعودی حکومت سے ناراضی کے بعد اعلیٰ حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودی حکومت اور سابق جنرل راحیل شریف کے درمیان خوشگوار تعلقات کی بنیاد رکھنے کیلئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے ۔ ذرائع کیمطابق آئندہ چند روز تک عبدالقادر بلوچ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائینگے ، جہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی حکام اور جنرل راحیل شریف سے ملاقاتیں کرائینگے ۔راحیل شریف کو وزیراعظم کا اہم پیغام دینگے ۔





































