تازہ تر ین

چند پیشیوں سے شریف برادران کی چیخیں نکل گئیں

لاہور (وقائع نگار) عدالت عظمیٰ نہال ہاشمی کے بیان کے پیچھے چھپے کرداروں کو گرفت میں لائے۔ریاستی اداروں میں نفاق اور انتشار کے بیج بونے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔شریف خاندان مختلف ریاستی اداروں کو دھمکانے کیلئے اپنے مختلف مہرے استعمال کرتا
ہے۔مشکل پڑنے پر قربانی کا بکرا بناتا ہے اور کچھ وقت کے بعد سینے سے لگاتا ہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماو ترجمان نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ڈان لیکس پر پرویز رشید اور طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایاگیا۔سنگین الزامات پر مناصب سے ہٹائے جانے والے ان دونوں افراد کو آج بھی وزیراعظم کی سرپرستی حاصل ہے۔ نعیم الحق نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح مشاہداللہ خان کو افواج پاکستان کیخلاف ہتک آمیز گفتگو پر وقتی طور پر منظر سے ہٹایا گیا۔قوم وزیراعظم کی جانب سے ریاستی اداروں کو دھمکانے یا بدنام کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔فرائض منصبی کی انجام دہی پر مامور افسران کو دھمکانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت کارروائی لازم ہے۔چاہتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ نہال ہاشمی کے بیان کے پیچھے چھپے کرداروں کو گرفت میں لائے۔ریاستی اداروں میں نفاق اور انتشار کے بیج بونے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔نہال ہاشمی کیخلاف نون لیگ کی کارروائی مضحکہ خیز اور قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں چند پیشیوں سے شریف برادران کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔ ن لیگ کے نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کو دھمکی قابل مذمت ہے۔ مایوس لیگی رہنماﺅں کو پاگل پن کے دورے پڑنا شروع ہو گئے ہیں ۔درباری ن لیگی وزراءاور سینیٹر اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے مخالفین کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ شریف برادران نے اپنی کرپشن چھپانے اور جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کے لئے پوری منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ نہال ہاشمی کی حالیہ اشتعال انگیز تقریر پہلے سے لکھی ہوئی اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ عدالتوں پر حملہ شریف برادران کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے ۔ نہال ہاشمی کی دھمکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خاندان سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزیدکہا کہ ن لیگ اداروں کے خلاف دہشت گردی پر اتر آئی ہے ۔تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صد ر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نواز شریف اور حکومتی رویہ جگ ہنسائی کا باعث بنا حکومتی اشاروں پر عمل کرنے والے جعلی سپیکر نے ایوان کا ماحول مزید خراب کیا،نواز لیگ کے ممنون صدر کا خطاب بھی حقائق کے برعکس اور معمول کی کاروائی تھی انہوں نے نہ جانے کونسی عینک لگا رکھی ہے کہ انہیں نہ تو ملک میں کرپشن نظر آئی اور نہ ہی فاٹا کے عوام کے مسائل اور و ہ صرف اپنے سیاسی محسنوں کی مداح سرائی کرتے رہے ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سفارتکاروں کے سامنے حکومت نے خود اپنی درگت بنوائی نام نہاد جمہوریت کا دعوی کرنے والوں کو اپوزیشن کے خطاب کو میڈیا کوریج دینے میں کیوں ہچکچاہٹ پیش آ رہی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت حکومت بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اور حکمرانوں کے غیر جمہوری رویے کے باعث اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہو رہی ہیں۔ تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم اپنے درباریوں کو لگام دیں ، اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی (ن) لیگ کاوطیرہ بن چکا ہے ، اقتدار کی کشتی کو بھنور میں دیکھ کر درباریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اعلیٰ عدلیہ سے سرخروہونگے۔ ان خیالات اظہار انہو ںنے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ نہال ہاشمی کے اعلیٰ عدلیہ کے بیان کے پیچھے پرائم منسٹرہاﺅس ملوث ہے ، نہال ہاشمی اپنی اعلیٰ قیادت کے بغیر ایسے بیانات نہیں دے سکتے، تحریک انصاف نہال ہاشمی کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی جلد اپنی تفتیش مکمل کریںگے اور کرپٹ عناصر جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ہمیشہ اداروں پر دباﺅ ڈالتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا ذاتی بیان نہیں بلکہ حکومتی بیان ہے۔ نوازحکومت تحقیقات پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain