تازہ تر ین

پنجاب حکومت 700مستحق فنکاروں کے دُکھوں کا مداوا کیسے کریگی ۔۔

لاہور (ریاض صحافی) پنجاب حکومت کی طرف سے فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ”آرٹسٹ خدمت کارڈ“ کے اجراءپر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو صوبہ بھر سے مستحق فنکاروں کی طرف سے مالی اعانت کیلئے 1700 کے لگ بھگ درخواستیں وصول ہوئیں جن میں سے سکرونٹی کے بعد 700 درخواستوں کو منظور کر لیا گیا ہے جن فنکاروں کو ”آرٹسٹ، خدمت کارڈ“ جاری ہونگے ان کے کوائف کمپیوٹرائز کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں جن فنکاروں کی عمر 50 برس سے زائد اور ان کا فنی کیریئر 25 برسوں پر محیط ہے انہیں مذکورہ کارڈ جاری کیے جائیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت قبل ازیں 138 فنکاروں کو ماہانہ وظائف دے رہی تھی جو 7 ہزار 5 سو سے لے کر 25 ہزار تک تھے۔ وظائف حاصل کرنے والوں میں گلوکارہ ناہید اختر، تصور خانم، ترنم ناز، ثریا ملتانیکر، عذرا جہاں، شبنم مجید، انور رفیع اور حسین بخش گلو کے نام بھی شامل ہی۔ جن فنکاروں کو 25 ہزار کے وظائف ملتے تھے ان میں نثار قادری، صابرہ سلطانہ، مسعود اختر، منیر راج، جاوید کوڈو، سجاد کشور، تصور خانم، اعجاز نبی، ناہید صدیقی، روحی بانو، مطلوب الرحمان، ثریا ملتانیکر اور شاکر شجاع آبادی شامل ہیں۔ 20 ہزار ماہانہ پانے والوں میں نثار بٹ، استاد غلام حیدر خان، روحی خان، انجمن (ناہید خانم کی بہن) طلعت صدیقی، انور رفیع، عذرا جہاں، شبنم مجید، ساجد حسین، بندیا، ماسٹر عاشق حسین، ترنم ناز، ہما ڈار اور زرقا شامل ہیں۔ 15 ہزار ماہانہ وظائف حاصل کرنے والوں میں استاد قمر الزمان، انوار صدیقی، ذوالفقار عطرے، عنایت علی خان، کرشن لعل بھیل، ساجد علی، ماسٹر امین، مشعل جعفری، وحید بٹ، شیبا بٹ، رضا ملک استاد، نذر حسن، اورنگ زیب لغاری، نگہت بٹ، مجاہد حسین، ایس سلیمان اور زریں پنا کے نام ہیں۔ 12 ہزار ماہانہ پانے والوں میں ایم شریف، ظہور حسین، راشد مجید، ایم پرویز، ساجد، یوسف بھٹی، فرحت روحی، اعجاز لوہار، محمد اسلم، محمد لطیف ہیں۔ 10 ہزار ماہانہ حاصل کرنے والوں میں راجہ منور علی، ناصر حسین، استاد اختر حسین، عنایت عابد، استاد لطیف خان، آصف جاوید، نصرت آرا (بل بتوڑی) عمران فاروقی، محمد رفیق، امانت علی خان، آسیہ نقوی، محمد الیاس، مشتاق، نیلو فر، اشرف راہی، ریاض علی خان، اخلاق عاطف، سخاوت، عارفہ صدیقی، خالد پرویز، ساجد علی، زوہیب حسین، سانول حسین، عدیل محمود، محسن رضا، محمد سلیم، ذوالفقار تابش، شمع ممتاز، فاطمہ غزل، فضیلت، ثمینہ بھٹی، تسنیم کوثر، لبنیٰ بٹ، نجمہ بخاری، عنایت ببطی، ارم شہزادی، افتخار شیخ، نعیم رحمت، ہمایوں راشد، مسرور فتح علی خان، بشریٰ صادق، استاد شبیر حسین، طارق جیکشن، اقبال حیدر، شبنم طاہر، آصف علی اور سرفراز انصاری ہیں جبکہ 7 ہزار 5 سو روپے کے ماہانہ وظائف پانے والوں میں یعقوب عاطف ببلہ، محمد افضل، گلزار پریمی، اعجاز حسین، ثناءاللہ، زبیر احمد خان، مستجب حسین، اشرف فاروقی، فاخرہ تنویر، اسد علی، باقر حسین، رحمو بابا، عالیہ رشید، فرخندہ انوار عزیز، ریحانہ کوثر، ناہید طالب اور الفت مہتاب ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے قبل ازیں فنکاروں کی مالی اعانت کیلئے اڑھائی کروڑ کے لگ بھگ رقم مختص کر رکھی تھی جو اب 5 کروڑ کر دی گئی ہے اس کی ادائیگی آرٹسٹ، خدمت کارڈ کے اجراءکے بعد شروع ہو جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain