تازہ تر ین

جرائم پیشہ عناصر کے شہر میں داخلے کا شارٹ کٹ ،پولیس بے خبر

لاہور (نادر چوہدری سے) چراغ تلے اندھیرا ، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد نے پولیس کو خبرہوئے بغیر شہر میں داخل ہونے کا “کا شارٹ کٹ” تلاش کر لیا ، ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے دریائی راستہ استعمال کر نے کا انکشاف ،راوی اور سگیاں پل پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات جبکہ دریائے راوی میں کشتیاں بغیر چیک اینڈ بیلنس کے مسافروں اور انکے سامان کو درائے راوی پارکروانے لگیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں داخل ہونے اور باہر جانے کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں سے شاہدرہ اور سگیاں پل سرفہرست ہیں جہاں روانہ ہزاروںمسافر بردار ، مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیوں سمیت موٹر سائیکلیں ، رکشے اور دیگر مختلف قسم کی سواریاں گزرتی ہیں لیکن ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر ان داخلی وخارجی راستو ں پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے ہیں جہاں شہریوں کو کئی کئی گھنٹوں لائینوں میں لگا کرتلاشی لینا معمول بن چکا ہے ۔ملک دشمن عناصر اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ان داخلی و خارجی راستوں کے حل نکالتے اور لاہور پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے راوی اور سگیاں پل کی بجائے دریائی راستہ اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ راوی دریا میں شہریوں کو بارہ دری تک پہنچانے اور واپس لانے کیلئے استعمال ہونے والی کشتیوں اور ان میں سوار ہونے والوں کی نہ تو کسی بھی قسم کی کوئی تلاشی لی جاتی ہے اور نہ ہی کوئی چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے جس کا فائدہ ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بخوبی اُٹھایا جاتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل بھی حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بتایا گیا تھا کہ لاہور میں کم عمر بالخصوص یونیفارم میں ملبوس بچوںکے زریعے تخریب کاری کا عندیہ دیا گیا تھا جس پر سی ٹی ڈی کی جانب سے راوی دریا کے کنارے سے 14سالہ خود کش حملہ آور کو خودکش جیکٹ اور سکول یونیفارم سمیت گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ 2روز قبل بھی حساس اداروں کی جانب سے سگیاں پل کی دوسری جانب واقع ابو بکر روڈ پر مبینہ تخریب کاروں کی اطلاع پر کاروائی کی گئی جس میں 3دہشتگردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے کناروں پر مختلف ڈیروں اور کالے و نوری علم کرنے والوں کی کثرت ہے جبکہ چلہ کشی کیلئے بھی بے شمار لوگ بارہ دری سمیت راوی دریا کے اطراف میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ لاہور پولیس کے پاس نہ تو ان کا نہ تو کوئی ریکارڈموجود ہے اور نہ ہی یہاں کوئی سرچ آپریشن کیا جاتا ہے جس وجہ سے راوی دریا کے کنارے اور بارہ دری جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنی ہوئی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain