اسلام آباد(ویب ڈیسک)قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم الثانی کے سپریم کو رٹ پیش ہونے بارے مثبت پیش رفت سا منے آنے لگی ہے۔ ایک اخبار کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آج ان کا سٹاف بھی لاہور پہنچ گیا ہے۔قطری شہزادے کو اسلام آباد میں شہزادے کا پرو ٹو کو ل دیا جائے گا۔وہ اسلام آباد کے سب سے بڑے ہو ٹل میں قیا م کر ینگے۔دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی ساتھیوں کو مطلع کر دیا ہے کہ بلانے پر وہ جے آئی ٹی میں پیش ہو کراپنا مو قف پیش کر ینگے۔