تازہ تر ین

جنسی ادویات فروخت کرنیوالوں نے تشہیر کا نیا راستہ کونسا ڈھونڈا ، جان کر آپ بھی سوچ میں پڑ جائینگے

ٹوبہ ٹےک سنگھ (چوہدری سہےل عباس سے) محکمہ صحت کی مبےنہ ملی بھگت سے ٹو بہ ٹےک سنگھ مےں،جسم کو موٹاکر نے اور جنسی طاقت کےلئے سٹیرائےڈ سمےت دےگر خطرناک ڈوڈوںکو پےس کر بنائی جانے والی ادوےات کی ملک بھر مےں سپلائی کا دھندا عروج پر پہنچ گےا ،تفصےلات کے مطابق ٹوبہ ٹےک سنگھ شہر مےں عطائےوں اور جعلی حکےموں نے موبائل فونز پر مےسجز کے ذرےعے اپنی تےار کردہ ادوےات کی تشہےر کرکے سادہ لوح لوگوں سے پےسے بٹورنے اور انہےں موت کے منہ مےں دھکےلنے کاکام شروع کررکھا ہے ،سٹیرائےڈ ادوےا ت کو پےس کر ان عطائےوں کی بنائی ہوئی ادوےات کے استعمال سے سےنکڑوں لوگ اپنی زندگےوں سے ہاتھ دھو بےٹھے ہےں ،جبکہ متعدد افراد گردوں اور جلد کی بےمارےوں سمےت دےگر موذی امراض مےں مبتلا ہوچکے ہےں ،عطائی پہلے موبائل فونز پر مےسج کے ذرےعے اپنی ادوےات کی تشہےر کرتے ہےں اور پھر ڈاک خانہ سے وی پی پارسل کے ذرےعے ملک بھر مےں اپنے عادی مستقل مرےضوں کو تےار کردہ دوائی بھجوا تے ہےں ،اےک محتاط اندازے کے مطابق شہر مےں 500سے زائد افراد مذکورہ دھندا مےں ملوث ہےں ،جو روزانہ سےنکڑوں پارسل ڈاکخانہ سے دوسرے شہروں کو بھجواتے ہےں ،قبل ازےں شہرےوں کی شکاےت پر اعلی حکام نے ٹوبہ ٹےک سنگھ جی پی او سے مذکورہ پارسل کی بکنگ پر پابندی لگادی تھی ،جس پر مذکورہ عناصر نے پارسل کی بکنگ کےلئے دےگر قرےبی شہروں کا رخ کر لےا ،اور اپنی اگڑےوں پر مےڈےا کی نمبر پلےٹس لگا کر ان مےں پارسل لوڈ کر کے دوسرے شہروں کے ڈاکخانوں سے بکنگ کرواتے ہےں ،جبکہ مےڈےا کے نمائندگان اپنے لوگولگانے کا باقاعدہ حصہ وصول کرتے ہےں ،تاہم کچھ عرصہ بعد ڈاکخانہ کے عملہ کی ملی بھگت سے جعلی حکےموں نے دوبارہ ٹوبہ ٹےک سنگھ کے جی پی او سے پارسل بکنگ کا سلسلہ شروع کر دےا ہے ، ےہاں ےہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز مذکورہ حکےموں سے پلاٹ ،گاڑےاں اور تعمےر شدہ لگژری گھر تحفہ مےں وصول کرچکے ہےں ،اسی لئے ان کے خلاف کبھی کو ئی کاروائی عمل مےں نہےں لائی گئی ،جبکہ حکےموں نے مذکورہ دھندا سے کروڑوں روپے کماکر دےگر کاروبار شروع کر رکھے ہےں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ جعلی حکےموں کی دوائی کھانے والے افراد اس کے اتنے عادی ہو جاتے ہےں ،کہ دوائی ختم ہو نے پر ان کی حالت خراب رہتی ہے ،اور وہ فوری طور پر فون کر کے پارسل بھجوانے کا آڈر بک کروا دےتے ہےں ،عوامی حلقوں نے ارباب اختےار سے مطالبہ کےا ہے کہ جعلی حکےموں کے خلاف کرےک ڈاﺅن کےلئے صوبائی دارلحکومت سے خصوصی ٹےم بھجوائی جائے ،نےز ڈاکخانہ سے دوائی کے پارسل کی بکنگ پر سختی سے پابندی عائد کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain