Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
    • صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
    • سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی
    • پاکستان جیت کے لئے پر عزم 157 رنز کا حدف
    • کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
    • سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
    • تیسرا ون ڈے ،معاذ صداقت بال پکڑنے کی کوشش میں زخمی
    • ناسا کا مریخ کے گرد گردش کرنے والا خلائی جہاز ناکارہ ہو گیا
    • گلگت بلتستان میں انتخابی مہم 5 جون کی رات 12 بجے ختم، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ
    • بجٹ میں متعدد اشیاء پر رعایتی جی ایس ٹی ختم ہونے کا امکان ، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
    • نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی کی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
    • نئے ہجری سال کا آغاز، متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان
    • ڈیموکریٹس مجھے مزید فتوحات دلوانے کی بجائے ملک کو ہی ناکام کردیں گے: ٹرمپ
    • صدر ٹرمپ کو یت اور بحرین پر حملوں کے باوجود ایران سے مذاکرات کے لئے تیار
    • حزب اللہ ہتھیار ڈال دے تو اسرائیل لبنان میں سیز فائر ممکن
    • شر پسند عناصر کی وجہ سے سی پیک تقریب تاخیر کا شکار:خرم دستگیر
    • سٹریلین کپتان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حسن نواز نے کن سوالات کے جوابات دئیے؟, دیکھئے بڑی خبر

    By Daily Khabrainجون 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    hassan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بعد حسن نواز بھی پانامہ کیس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے اور ان سے 6گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ، حسن نواز کو ایک گھنٹہ انتظار کرایا گیا ،انہوں نے مجموعی طور پر 7گھنٹے جوڈیشل اکیڈمی میں گزارے ، حسن نواز نے اپنی کمپنیوں نیلسن اور نیسکول ،لندن فلیٹس سمیت بیرون ملک کاروبار کی تفصیلات جے آئی ٹی کو پیش کیں جبکہ سوالات کے جوابا ت دینے سمیت دستاویزی شواہد بھی جے آئی ٹی کو جمع کرائے ، تفتیش ختم ہونے پر جوڈیشل اکیڈمی سے باہر نکلنے کے بعد حسن نوازمیڈیا سے گفتگو کئے بغیر سخت سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاﺅس روانہ ہوگئے، دوسری طرف حسین نواز چوتھی بار آج (ہفتہ) کو پھر جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے۔ جمعہ کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی زیر صدارت وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا، صبح10 بجے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو اکیڈمی کے مرکزی دروازے پر گاڑی سے اترے اور اندرداخل ہوگئے۔ حسن نواز کی گاڑی میں پانامہ کیس سے متعلق دستاویزات بھی تھیں جو ان کے سٹاف نے گاڑی سے نکال کرجوڈیشل اکیڈمی پہنچائیں۔ 11بجے جے آئی ٹی نے حسن نواز کو ایک گھنٹہ انتظار کرانے کے بعد اندر بلایا اور وہ جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے ۔ حسن نوازسے ان کی کمپنیوں ،لندن فلیٹس اور بیرون ملک جائیداد سے متعلق تمام ارکان نے تفصیلی پوچھ گچھ کی ۔دوپہر ڈیڑھ بجے جے آئی ٹی نے نماز کا وقفہ کیا توجے آئی ٹی ارکان اور حسن نوازنے جوڈیشل اکیڈمی میں موجود مسجد میں نماز ادا کی ،2بجے جے آئی ٹی نے دوبارہ کارروائی شروع کی تو حسن نواز پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے ٹیکس اور کمپنیوں کی تفصیلات سمیت دیگر دستاویزات جے آئی ٹی کو جمع کرائیں۔ شام پانچ بجے حسن نواز کو جے آئی ٹی نے جانے کی اجازت دی جس کے بعد وہ جوڈیشل اکیڈمی سے باہر آئے تاہم میڈیا سے بات چیت کئے بغیر سخت سیکیورٹی میں وزیراعظم ہاﺅس روانہ ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حسن نوازکی دوبارہ طلبی سے متعلق جے آئی ٹی جلد فیصلہ کرے گی جبکہ حسین نوازآج(ہفتہ) کو چوتھی بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے اور جے آئی ٹی کے ارکان کے سوالوں کے جواب دیں گے ۔دوسری طرف حسن نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی بڑی تعداد سیکٹر ایچ ایٹ پہنچی اور انہوں نے حسن نواز کا استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی ، دانیال عزیزاور دیگر رہنماﺅں نے معمول کے مطابق میڈیا سے بھی بات چیت کی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    تازہ ترین

    لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں

    یکم جولائی سے پاسپورٹ گھروں تک پہنچیں گے، ہوم ڈیلیوری سروس مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    ہمارے علاوہ کوئی جماعت گلگت کو حقوق نہیں دے سکتی، عوام کو ’جیالا وزیراعلیٰ‘ منتخب کرنا ہوگا، بلاول بھٹو

    سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی لگادی گئی

    کیا مومنہ اقبال برائیڈل میک اپ کے دوران سگریٹ نوشی کر رہی تھیں؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.