تازہ تر ین

حکمران کرائے کے لوگوں سے فوج کے بعد عدلیہ کو دھمکانے لگے, اہم انکشاف

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف صرف راولپنڈی کے حلقہ این 55اور56سے نہیں بلکہ کینٹ کے حلقہ این54 سے بھی امیدوار کھڑا کرے گی تاہم ان تین حلقوں میں کون کدھر سے امیدوارہوگا اس کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا اور راولپنڈی کے عوام یقینااس فیصلے سے مطمئن اور خوش ہوں گے اپنے خلاف کیس کے متوقع فیصلے کے بعد نواز شریف نے عمران خان کا ٹرائل شروع کروا دیا لیکن جمائما نے گزشتہ15سال کا ریکارڈ پیش کر دیا اب حکمران جان لیں کہ اگرعمران خان کا ریکارڈ مل سکتا ہے تو پھر دبئی اور قطر کے ریکارڈ بھی ملیں گے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف رمضان المبارک کے فوری بعد ملک گیر”گو نواز گو“تحریک کا آغاز کریں گی جس میں جماعت اسلامی، عوامی تحریک اور مسلم لیگ ق سمیت تمام اپوزیشن جماعتو ں کو شامل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال حویلی کے باہر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے یونین کونسل 27کے چیئرمین اظہر اقبال ستی ، عدنان چوہدری اور شیخ راشد شفیق سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہاس وقت ملک میں اہم کیس کا فیصلہ ہونے جارہا ہے اور اس تاریخی کیس کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست کا تاریک باب ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ فیصلے کے خوف سے اب نواز شریف کرائے کے لوگوں سے فوج کے بعد اب عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن اس ملک کے نظام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا خواب دیکھنے والے یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ اب ان کی سیاست ہی ختم ہونے والی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں2ہی اپوزیشن لیڈر ہیں ایک کا نام عمران خان اور دوسرے کا نام شیخ رشید ہے میں سیاست میں اس لئے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں کہ عمران خان اپوزیشن سمبل ہے میں نے این اے 55اور56سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اس لئے نہیں کیا کہ میں کوئی ناسمجھ اور بے وقوف ہوں بلکہ اب ہم تحریک انصاف کے ساتھ مل کر این اے54سے بھی الیکشن لڑیں گے اپنے اقتدار کی ناﺅ ڈوبتے دیکھ کر نواز شریف کی کوشش ہے کہ ملک میں فوج آجائے لیکن ہم جمہوریت کی جدوجہد کر رہے ہیں نواز شریف فوج کو بھی پنجاب پولیس بنان چاہتے ہیں لیکن ہم اداروں کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ سے متعلق جے آئی ٹی کا جو بھی فیصلہ آیا اسے تسلیم کرنے کے ساتھ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا جندال اور کلبھوشن نواز شریف کے خالہ زاد ہیں جن کا نام لیتے ان کا وضو ٹوٹتا ہے نواز شریف مودی کی سوچ سمجھنے سے عاری ہے مودی پاکستان کو ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ نواز شریف پاکستان کو ایک زندہ مضبوط ایٹمی قوت کی بجائے ایک عمومی ریاست بنا کر اسے ہندوستان کی منڈی بنانا چاہتا ہے جو ہمیں کسی طور قبول نہیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سو یا سوا سو دن بعد نواز شریف نظر نہیں آئے گا۔ نواز شریف کا گھی سیدھی انگلی سے نکلنا ہے یا ٹیڑھی انگلی سے اس کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔ پوری دنیا میں نواز شریف سے زیادہ بزدل سیاستدان نہیں ہے۔ ڈان لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہوا۔ فوج کی فارمیشن کمانڈرز میٹنگ میں پہلا سوال ہی اس کے متعلق تھا۔ نواز شریف عوام میں مقبولیت کھو چکے ہیں اب لوگ نفرت سے ان کا نام لیتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ جمائما نے کمال کر دیا اس نے زبردست ٹویٹ کیا۔ ن لیگ کو رکھ کر ایسا طمانچہ مارا کہ ان کی بولتی بند ہوگئی۔ اسحاق ڈار ایک نمبر کا جعلساز اور جھوٹا ہے عبرتناک سزا پائے گا۔ ن لیگ نے پوری قوم کو مردہ بنا دیا ہے اداروں کو برباد کیا ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اگر قوم باہر نکل آئی تو چیر پھاڑ ڈالے گی۔ جنرل راحیل شریف کو سعودیہ نہیں بھجوانا چاہیے تھا۔ حرم کےلئے جان بھی حاضر لیکن کسی مسلمان ملک کےخلاف کبھی نہیں لڑوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس شیخ عظمت ہمارے پنڈی کے رہنے والے ہیں، دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ا گر کسی نے جسٹس صاحب کے گھر کی جانب آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو چیر پھاڑ دینگے۔ پوری قوم ججز کے ساتھ کھڑی ہے اور کرپٹ حکمران خاندان کا احتساب چاہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain