تازہ تر ین

ظالم باپ نے 3 بیٹیوں کو ذبح کر دیا

عارف والا (مانیٹرنگ ڈیسک)آج صبح ظالم باپ نے 3بیٹیوں کو تیز دھار آلہ سے ذبح کردیا۔ بچوں کو بچانے کے لیے آنے والی بیوی پر بھی حملہ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ بتایاگیاہے کہ عارف والا کے نواحی گاﺅں میں آج صبح ظالم باپ نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر اپنی 3بیٹیوں کو تیز دھا ر آلہ سے ذبح کردیا چیخ وپکار سن کر ماں بچوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھی تو ملزم نے اسے بھی زخمی کردیا۔ تہرے قتل کی واردات کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے جنونی شخص کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں قتل گھریلو جھگڑے کی بناءپر کیے گئے ہیں، تاہم واقعہ کے تمام پہلوﺅں پر تفتیش جاری ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain