تازہ تر ین

وزیراعظم کے5 پیاروں میں ایک تحریک انصاف کوپیارا ہونےوالا ہے: فردوس عاشق

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تو بہت سے رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کےلئے لائن لگائے کھڑے ہیں مگر مسلم لیگ ن کے بھی بہت سے رہنما آئندہ روز میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے 5پیاروں میں سے ایک پیارا بھی آئندہ چندروز میں تحریک انصاف کو پیارا ہو سکتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پیارا کون ہے تو انہوں نے کہا کہ پانچ پیاروں کو سب جانتے ہیں جو ایک پیارا ساتھ چھوڑنے والا ہے۔ وہ کون ہے تو آپ کو چند روز میں اس بارے معلوم ہو جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain