اسلام آباد(ویب ڈسیک) نہال ہاشمی استعفے کی تصدیق کیلئے چیئرمین سینٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئے، چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے استعفیٰ کی تصدیق کیلئے نہال ہاشمی کو بلایاتھا، نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نہال ہاشمی نے فی الحال سینٹ رکنیت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ فوجداری مقدمات سے بچنے کیلئے فی الحال استعفیٰ نہیں دے رہے، کیس کا فیصلہ آنے تک نہال ہاشمی نے استعفیٰ التواءمیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور استعفے کی تصدیق کیلئے پیش نہ ہوان حکمت عملی کا حصہ ہے۔
نہال ہاشمی ڈٹ گئے ، استعفیٰ دینگے یا نہیں ، اعلان کر دیا
