تازہ تر ین

سفری پابندیوں کا حکم نامہ بحال ،ٹرمپ کا جشن

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا سفری پابندیوں کا حکم نامہ جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر ان غیر ملکیوں پر لاگو نہیں ہوگا جن کا کسی بھی امریکی شخص یا ادارے سے حقیقی تعلق ہے۔ ان افراد کے علاوہ دیگر تمام غیر ملکیوں کو اس حکم نامے پر عمل کرنا ہوگا۔ کیس کی سماعت اکتوبر میں پھر ہوگی۔ سپریم کورٹ نے وائٹ ہاﺅس کی جانب سے پناہ گزینوں پر جزوی پابندی عائد کرنے کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے ججوں کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں اس بات کا دوبارہ جائزہ لیں گے کہ آیا صدر ٹرمپ کی اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے یا نہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامی حکم نامے کے ذریعے 6 مسلمان ممالک سے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگائی ہے جسے وفاقی عدالت نے کالعدم قرار دیا تھا۔ جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی ٹرمپ خوشی سے جھوم اٹھے اور کہا کہ امریکہ مخالف لوگوں کو اب یہاں جگہ نہیں ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain