تازہ تر ین

میں یہ کام کرتا رہونگا, رہائی کے بعد پرتپاک استقبال سے کھلبلی مچ گئی

سرگودھا (نمائندہ خبریں) پانامہ لیکس میں نواز شریف اور انکے خاندان کی تلاشی اب ہو کر رہے گی حکومت تلاشی کے خوف سے حواس باختہ ہو چکی ہے کل تک جے آئی ٹی بنوانے والے آج اسی کیخلاف سڑکوں پر جگہ جگہ میلے لگا کر جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ حکمرانوں کو رات کو سوتے ہوئے بھی جمشید دستی نظر آتا ہے حکمران سانحہ احمد پور شرقیہ بھول گئے اور انہیں جمشید دستی یاد رہا۔ آزاد عدلیہ کے باعث آج مجھے رہائی ملی ہے اسمبلی کے اجلاس میں سیاہ پٹی باندھ کر جاﺅں گا۔ اب نااہل حکمرانوں کیخلاف کلمہ حق آخری دم تک بلند کرتا رہوں گا۔عمران خان سمیت پرویز الہیٰ ‘چوہدری شجاعت اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جس طرح اسمبلی میں میرے لئے آواز بلند کی میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ا ن خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکمران اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اسکی ریاست میں کوئی اور مثال نہیں ملتی جو بھی ان کیخلاف آواز اٹھاتا ہے اس کیخلاف ناجائز مقدمات اور دیگر الزامات عائد کرکے اسے پس زندان ڈال دیا جاتا ہے جس طرح حکومت نے میرے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہیں میں غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور میں غریبوں کی آواز بلند کرتا رہوں گاجاگیرداروں کیخلاف ہر محاذ پر لڑوں گا خواہ اس کیلئے مجھے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے ۔جمشید دستی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے جانیوا لے جبر اور ظلم کے بعد جس طرح چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور آزاد عدلیہ کی وجہ سے ہی آج میں آزاد فضا میں سانس لے رہا ہوں اب حکومت کیخلاف بھر پور طریقے سے تحریک چلاﺅں گا کیونکہ حکو مت نے جو میرے خلاف کرنا تھا وہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ساتھ میڈیا کا خصوصی کردار رہا ہے جسے میں کبھی فراموش نہیں کروں گا ۔بہاولپور جیل میں میرے ساتھ جس طرح انسانیت سوز سلوک کیا گیا میری بیرک میں بچھو ‘چوہوں کی بہتات تھی مجھ پر تشدد بھی کیا گیا لیکن من مرضی کے سرکاری ملازمین کو بھجواکر میرا طبی معائنہ کرایا گیا اور اپنی منشاءکے مطابق ڈاکٹری رپورٹ تیار کروائی گئی جو حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی غیور پاکستانی حکمرانوں دوبارہ کبھی بھی ووٹ نہیں دے گا۔اس موقع بہاولپور کے ساتھ ساتھ ان کے آبائی علاقے اور سرگودھا میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کے استقبال کیلئے جمع تھی جنہوں نے پنجاب حکومت کیخلاف سخت نعرہ بازی کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain