تازہ تر ین

پاکستانی میزائل ٹیکنالوجی میں جدت, بھارت کو سانپ سونگھ گیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) حکومت نے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کیلئے میزائل ٹیکنالوجی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے اپنی میزائل ٹیکنالوجی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں اہم میزائل تجربات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئندہ چند روز میں مختلف رینج کے میزائل تجربات کرنے والا ہے جس سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ جن میزائلوں کے تجربات ہونگے وہ میزائل ممکنہ طور پر جدید قسم کے کروز اور بیلسٹک میزائل ہوسکتے ہیں جن کا مقصد دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنانا ہے۔اس مقصد کےلیے پاک فوج نے آئندہ چند دنوں کے دوران کئی میزائل تجربات کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ یہ تجربات ایک سلسلے کی شکل میں وقفے وقفے سے کیے جائیں گے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان میزائل تجربات کا فیصلہ علاقائی صورتِ حال اور ملکی دفاع کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ان میزائلوں کے بارے میں یہ اندازہ بھی ہے کہ انہیں خاص طور پر دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو شکست دینے کےلیے آزمایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس بابر کروز میزائل کے مختلف ورژن موجود ہیں جنہیں زمین اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے جبکہ اسی میزائل کا قدرے ترمیم شدہ ڈیزائن رعد کروز میزائل پاک فوج کےلیے تیار کیا گیا ہے جسے لڑاکا طیارے سے ہدف کی طرف چھوڑا جاسکتا ہے۔بیلسٹک میزائلوں کے ذیل میں یوں تو پاکستان کے پاس شاہین اور دیگر بیلسٹک میزائل برسوں سے موجود ہیں لیکن اس سلسلے میں تازہ ترین اضافہ ابابیل بیلسٹک میزائل کا ہے جو 2200 کلومیٹر کی رینج کا حامل ہے اور ایم آئی آر وی یعنی ایک وقت میں کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت سے لیس بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain