تازہ تر ین

عوامی ترقی کس کو گوارہ نہیں ، وزیراعلیٰ نے دل کی بات کہہ دی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ملک معاشی طور پر مضبوط ہو ا ہے اورروشن پاکستان کی جانب تےزی سے سفر جاری ہے – مسلم لےگ (ن) کی حکومت نے شفافےت،معےار اور رفتار سے منصوبے مکمل کرنے کے نئے رےکارڈ بنائے ہےں ۔ملک کی تیز رفتار ترقی دیکھ کر مخالفین کی بے چینی بڑھ رہی ہے -ایک طرف ویژن سے عاری سابق حکمران ہیں جنہوں نے معیشت کا بیڑا غرق کیاجبکہ دوسری طرف دھرنا گروپ ہے جس نے انتشار کی سیاست کے ذریعے ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی – دھرنا گروپ کی ہٹ دھرمی نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کےا ہے ۔ دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اورفلاح کسی صورت گوارا نہےں۔مخالف سیاسی عناصر خائف ہیں کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی- انہوںنے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام کو کھوکھلے نعروں یا تقریروں سے نہیں بہلایا جا سکتا – میرا پختہ یقین ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کےساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے – وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے – بلا جواز شور مچانے والے واویلہ کرتے رہ جائینگے اور پاکستان آگے بڑھتا جائے گا-افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیںاوروزےراعظم محمد نوازشرےف نے پاکستان کے عوام کے ساتھ کےے گئے ہر وعدے کی لاج رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خےالات کا اظہاررکن پنجاب اسمبلی مولانامحمد رحمت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ،جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حل ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا گھر ہے اور خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب ایک لڑی میں پروئی ہوئی چار اکائیاں ہیں اور چاروں صوبوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب میں بسنے والے پختون، بلوچ، سندھی اور کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب نے مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز سے اٹھایا ہے۔ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کی خود حق ارادیت کی تحریک میں تیزی آئی ہے۔ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس (Mrs.Martine Dorance) نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔فرانسیسی سفیرنے توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جس تیزرفتاری سے توانائی منصوبوں کو مکمل کیا جا رہاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل تعریف ہیں-انہوںنے کہاکہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی ولولہ انگےر قےادت مےں پنجاب نے غےر معمولی ترقی کی ہے اوران کی قیادت میں پنجاب حکومت نے کئی شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں پنجاب حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فرانس پاکستان کے سا تھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے-فرانس پنجاب حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورفرانس کے درمےان بہترےن دوستانہ تعلقات موجود ہےں اوردونوں ملکوں کے مابےن معاشی ،تجارتی اوردےگر شعبو ںمےں تعلقات کو پائےدار بنےادوں پر فروغ دےنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ تجارتی وفود کے زےادہ سے زےادہ تبادلوں سے دو طرفہ تجارت مےں اضافہ ممکن ہے۔فرانس کو متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول،واٹر اےنڈ سےنی ٹےشن اور اےگروبےسڈ انڈسٹری کے شعبوں مےں خاص مہارت حاصل ہے اوراس ضمن میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب مےں سرماےہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول موجود ہے اور فرانس کے سرماےہ کار پنجاب مےں سرماےہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتے ہےں ۔سرماےہ کاروںکوہر ممکن سہولتےں فراہم کرےں گے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4برس میں شفافیت کو فروغ دےا گیا ہے-ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچانے کی نئی مثال قائم کی ہے- ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور رفتار کے نئے باب رقم کئے ہیں اور دنیا آج پاکستان میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر ٹیک آف کر چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی وانتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں اور دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں – پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کر چکی ہے -سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوںکے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ عبدالستار ایدھی مرحوم پاکستان کی پہچان اوراثاثہ تھے اورانہوںنے خدمت خلق کی عظےم بنےاد ڈالی اورزندگی بھر انسانےت کی خدمت کرکے اےک نےاباب رقم کےا، میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ عبدالستار ایدھی کی شخصیت اور ان کے کاموں سے انسپائریشن حاصل کی ہے۔ عبدالستار ایدھی نے مجھے غریب آدمی کے ساتھ کھڑاہونا اور اس کی مدد کرنا سکھایا ہے۔ عبدالستار ایدھی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ عبدالستار ایدھی ایک جذبے، ایک احساس اور طرز فکر کا نام ہے اور اس طرز فکر کی بنیادیں خلق خدا کی بے لوث خدمت پر استوار ہیں۔ ہمیں سیاست، حکومت اور انتظامیہ سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اسی جذبے اور اسی طرز فکر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹریفک حادثے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج،ملتان کے 3پروفیسرزکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے-وزیراعلی نے جاں بحق ہونے والے پروفیسرزکے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے-وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی ہونے والے پروفیسرکو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں- وزیراعلی نے حادثے کے بارے میںانتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے-


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain