تازہ تر ین

شہباز شریف بھی گھیرے میں آجائیں گے،اہم شخصیت کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی تو سیاسی کیس ہے ¾فوجداری کیس بھی بنے گا ¾ ڈٹ جانے کا مشورے دینے والوں نے انہیں پھنسوا دیا۔پاناما پیپرز عملدرآمد کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے جمہوریت کونقصان پہنچایا ¾اپنے خاندان کو تباہ کیا ¾نوازشریف پہلے استعفا دیتے تو یہ سب نہ پھنستے۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ قریب آتے ہی دستاویزات آجاتے ہیں ¾جج صاحب نے کہا جب بھی آپ وقت مانگتے ہیں قطری خط آجاتا ہے ¾پاناما کیس سے شاید بچ جاتے مگر اقامہ سے نہیں نکل سکتے ¾جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی اصل میں سپریم کورٹ کے خلاف ہے ¾حدیبیہ کا کیس کھل جاتا ہے تو شہباز شریف بھی گھیرے میں آجائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئی دستاویزات بھی شریف فیملی کیلئے مشکلات پیدا کریں گی، نواز شریف خواجہ آصف اور سپیکر میں ٹائی کا فیصلہ پہلے کر دیتے تو شاید بچ جاتے، پاناما کل پرسوں ختم نہ ہوا تو منگل، بدھ کو ختم ہو جائےگا ¾ انوشہ رحمان کی کیا سیاست ہے،انہوں نے کل جو جے آئی ٹی کے بارے میں زبان استعمال کی وہ ٹھیک نہیں ¾نواز شریف نا اہل بھی ہونگے اور انکے خلاف ٹرائل بھی ہوگا، جو ہونا ہے 2017 میں ہی ہو جائےگا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد ایازصادق کو وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما کیس اپنے مطقی انجام کو پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے تابوت مکمل ثبوتوں کے ساتھ نکلیں گے۔ شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجا اب اپنی فیس کے پیسے پورے کررہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار کو اس کے وکیل نے مروا دیا۔نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں ممکنہ وزیراعظم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کے لیے خواجہ آصف اور سردارایاز صادق کے درمیان ٹائی ہے لیکن وہ ایاز صادق کو وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain