تازہ تر ین

”وزیراعظم بدلا ہے مگر پالیسیاں نہیں“

مری،اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کابینہ کے بارے میں مشاورت جاری ہے ایک دو دن میں نئی کابینہ حلف اٹھا لے گی وزیر اعظم بدل سکتا ہے لیکن پالیسیاں برقرار رہیں گی ن لیگ این اے 120میں پہلے سے زیادہ اکثریت حاصل کرے گی اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھر میں جاری منصوبوں کو پہلے سے بھی زیادہ تیر رفتاری سے مکمل کیا جائے گانواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھر میں جاری منصوبوں کو اب پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم تو تبدیل ہوسکتا ہے لیکن پالیسی تبدیل نہیں ہوتی نواز شریف کابینہ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاہور تشریف لے جائیں گے ابھی وزرا کے پورٹ فولیوز سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا نہ ابھی این اے 120 کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہواہے پروٹوکول نہیں لینا چاہتا لیکن بدقسمتی سے سکیورٹی کا خیال رکھنا پڑتا ہے اپنے حلقے کے لوگوں سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن سکیورٹی والے اجازت نہیں دے رہے گزشتہ روز مشاورتی اجلاس کے بعد مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو متحد رہنے اور جمہوری عمل کو چار دن میں بحال کرنے پر مبارکباد دی انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت کی پالیسیوں کو برقرار رکھا جائے خاص طور پر سی پیک، سرمایہ کاری، توانائی، ڈیمز اور موٹروے کے منصوبوں کو پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تا کہ ہم دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ ملک میں وزیر اعظم کو بدل سکتا ہے لیکن پالیسیاں برقرار رہتی ہیں اجلاس میں نئی کابینہ کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی انشاءاللہ اگلے ایک دو دن میں نئی کابینہ حلف اٹھا لے گی پارٹی کے امور پر بھی اجلاس میں مشاورت ہوئی انشاءاللہ ن لیگ حلقہ 120کے الیکشن اور آئندہ کے سیاسی مراحل میں پہلے سے بھی بھاری اکثریت حاصل کرے گی وزارتوں کے بارے میں مشاورت ہو رہی ہے جو ایک آدھا دن جاری رہے گی امید ہے اگلے ایک دو دن میں کابینہ حلف اٹھالے گی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وزیر داخلہ کے لیے چوہدری نثار کا نام ہی زیر غور ہے تو انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، مشاورتی عمل جاری ہے اور ایک دو دن میں سب کچھ عوام کے سامنے آجائے گاایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کابینہ کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاہور تشریف لے جائیں گے۔ا ن کا کہنا تھا کہ ابھی وزرا کے پورٹ فولیوز سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ابھی این اے 120 کیلئے امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا۔ پروٹوکول نہیں لینا چاہتا لیکن بدقسمتی سے سکیورٹی کا خیال رکھنا پڑتا ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے لوگوں سے بات کرنا چاہتا تھا لیکن سکیورٹی والے اجازت نہیں دے رہے۔ سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا اس سے قبل وفاقی کابینہ کی تشکیل سے متعلق معاملات طے نہ ہوسکے جس کے باعث تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ۔ دوسری طرف وفاقی کابینہ نے بدھ کی شام حلف اٹھانا تھا لیکن اب حلف برداری ایک دو روز میں ہوگی اس ضمن میں ایوان صدر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خارجہ، خزانہ، دفاع، داخلہ اور تجارت کے قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوسکے ہیں جس پر مزید مشاورت جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد ہی آج تقریب حلف برداری کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی نئی کابینہ کے حوالے سے اپنے مشورے سے لیگی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے بھی ملاقات کی جس میں نوازشریف نے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اجلاس میں چودھری نثار بھی شریک تھے۔ ۔ اس موقع پر اسحاق ڈار،شہبازشریف بھی موجود ہیں۔نئے وزراکےلیے مزید نام متوقع ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیٹرولیم کی وزارت سمیت دو مزید وزارتیں اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں،دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف کی بھی مری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں جاری توانائی اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال سمیت سیاسی صورت حال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain