تازہ تر ین

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر 10اعتراضات

لاہور (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی پر 10 اعتراضات سامنے آگئے۔ تفصےلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی پر خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ان کی اہلیہ کلثوم نواز ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی تاہم ان کے کاغذات نامزدگی پر 10 اعتراضات اٹھا دیے گئے ہیں۔ کلثوم نواز کے کاغذات پر اٹھائے گئے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 4 جون 2012 سے 4 جون 2015 تک کا اقامہ لیا لیکن اس کا ذکر نہیں کیا، ٹیکس گوشواروں میں تنخواہ کا ذکر بھی نہیں کیا، کلثوم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ طلب کر کے دیکھا جائے کہ جعلی ہے یا اصلی ہے۔ اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے اپنی ملکیت میں مری کے مال روڈ پر 5 کنال کا گھر ظاہر کیا ہے لیکن اس میں فرنیچر اور دیگر سامان ظاہر نہیں کیا، گھر کا سامان اور دیگر اشیا ظاہر نہ کر کے حقائق چھپائے گئے۔ اسی طرح خاتون امیدوار نے اپنے موبائل فون، گھڑی اور دیگر سامان کی ملکیت بھی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ان کے ساتھ دبئی کے اقامے کی بنیاد والے معاہدہ کی دستاویزات منسلک نہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد دبئی کمپنی کی تنخواہ بطور اثاثہ ثابت کرنا بیگم کلثوم نواز کیلئے لازم تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ کمپنی کا اقامہ منسلک کیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کمپنی تنخواہ کا معاہدہ منسلک نہیں کیا ذرائع کے مطابق دبئی قوانین کے مطابق اقامہ کسی تنخواہ کے معاہدے کے بعد جاری ہوتاہے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنے اضافی نوٹ میں نواز شریف کی تنخواہ کو اثاثہ تسلیم کیا ہے جبکہ اپنے کاغذات نامزدگی میں انہوں نے کمپنی کے ساتھ معاہدے یا تنخواہ کا ذکر نہیں کیا۔ 2015ءاور 2016ءکی ویلتھ سٹمنٹ میں بھی تضادات شامل ہیں 2015ءکی سٹمنٹ میں ہاﺅس ہولڈظاہر کیا جبکہ 2016ءمیں ہاﺅس ہولڈ ظاہر نہیں کیاگیا 2016ءکی ویلتھ سٹمنٹ میں مری کے گھر کا ہاﺅس ہولڈ ظاہر نہیں کیاگیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain