لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ کے اہم ترین رہنما چوہدری نثار نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی رفقا سے مشاورت کر لی ،بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ چوہدری نثار کی جانب سے پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد نواز شریف نے قریبی رفقا سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر پارٹی پالیسی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پرویز رشید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خلاف فیصلے ہوئے ،جے آئی ٹی بنی ہوئی ہے ،وٹس ایپ بھی ہوئے بلکہ بہت کچھ ہو جاتا ہے،ہم مشرف کو بھی باہر جانے سے نہ روک پائے۔اس پر چوہدری نثار بھی میدان میں آگئے تھے اور ان کے ترجمان نے سینیٹر پرویز رشید کے بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ،اسٹیبلشمنٹ پرڈال دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کل شام 5بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے