تازہ تر ین

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں مسترد

 لاہور: ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر تمام اپیلوں کو مسترد کردیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون الرشید شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی ایپلیٹ ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں معلومات ظاہر نہیں کیں اور کاغذات نامزدگی میں اقامہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف تمام اپیلیں مسترد کردیں۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست دائر کی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain