تازہ تر ین

جماعت اسلامی کا احتسا ب مارچ کب شروع ہو گا،تاریخ کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ احتساب کے خلاف جدوجہد کا مقصد نواز شریف کو ہٹانا نہیں بلکہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے تحریک شروع کی ہے، تمام چھوٹے بڑے ادارے کرپشن کی لپیٹ میں ہیں، قومی دولت لوٹنے والے ججز، بیورو کریٹس اور جنرلوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ آرٹیکل 62 اور 63 صرف سیاستدانوں پر نہیں تمام لوگوں پر لاگو ہونا چاہیے، جس کسی نے بھی آئین سے صادق و امین کی دفعات کے خاتمے کی بات کی اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔ جماعت اسلامی پاکستان تمام افراد کے احتساب کے لئے لاہور سے اسلام آباد تک ” احتساب مارچ“ کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عید الفطر کے بعد تمام افراد کے احتساب کے لئے لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کرنے کا اعلان کردیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں،حقیقی جمہوریت کے لیے حقیقی احتساب ضروری ہے۔احتساب کے لیے ایک جامع نظام بنانے کی ضرورت ہے۔ قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے اوراحتساب کیلیے اسلام آباد کی طرف احتساب مارچ کریں گے۔ احتساب کے مطالبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے عید کے بعد احتساب مارچ کریں گے۔ جماعت اسلامی کا احتساب مارچ کا قافلہ 12ستمبر کو لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاون سانحے پر کمیشن حکومت نے بنایا تھا رپورٹ سامنے لائی جائے اور اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔ سراج الحق نے ڈان لیکس کی رپورٹ بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain