تازہ تر ین

لاہور کیلئے ”ہائی الرٹ “تہلکہ خیز خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) وبائی دارالحومت میں وی وی پی آئی پیز شخصیات قونصلیٹ‘ دفاتر‘ وی وی آئی پی ہوٹلز‘ پبلک مقامات پر دہشت گردی کا خطرہ‘ ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر نے چھ سے آٹھ خودکش بمبار لاہور بھجوا دیئے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اطلاع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ٹی ٹی پی کے سابق کمانڈر شہریار معسود جو آج کل افغانستان کے علاقہ کنڑ میں چھپا ہے اس نے دہشت گردی کی پلاننگ کی ہے جس میں اسے طارق غدار اور دیگر گروپوں کی مدد حاصل ہے۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے لئے چھ سے آٹھ خودکش بمبار بھجوائے ہیں جو لاہور میں واقع قونصلیٹ دفاتر‘ وی وی آئی پی ہوٹلز‘ پبلک مقامات‘ ہسپتال‘ سکولز‘ مساجد سمیت دیگر مقامات اور اہم شخصیات کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ حساس اداروں نے دہشت گردی کے خطرے کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو مطلع کردیا ہے جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تمام سی پی اوز‘ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ لاور سمیت پنجاب کے دیگر اہم شہروں‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ شیخوپورہ‘ اٹک‘ رحیم یار خان‘ بہاولپور سمیت دیگر اہم شہروں میں بھی دہشت گردی کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ گشت کرنے والی تمام سرکاری گاڑیوں کو مشکوک افراد و گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain