تازہ تر ین

سانپوں کے ذریعے خواتین کا علاج, پولیس نے جعلی عامل بابا کو دھر لیا

بورے والا(نمائندہ خبریں)پولیس کا جعلی عامل بابا سانپوں والے کے آستانے پر چھاپہ،سادہ لوح خواتین سے سانپ کے ذریعہ علاج کرنے کا انکشاف،بابا سانپوں والا چھاپے سے قبل ڈیرہ پر آئے دوستوں کے ہمراہ شراب نوشی کر رہا تھا،آستانے پر ایف اے پاس بیٹی کا علاج کروانے آئی خاتون سے بابا سانپوں والے نے 45ہزار روپے نذرانہ وصول کیا،آستانے سے سانپوں کے علاوہ درجنوں خواتین کی تصاویر بھی برآمد چھ ماہ قبل بھی بابا سانپوں والا شراب نوشی میں گرفتار ہوا تھا،پولیس،تفصیلات کے مطابق”روزنامہ خبریں“کو اطلاع موصول ہوئی کہ لاہور روڈ پر واقع 259ای بی کی اضافی بستی میں بابا منیر احمد المعروف سانپوں والی سرکار کے آستانے پر سانپ ذبح کرکے انکے ذریعہ کالاجادو کرتے ہوئے ذہنی امراض اور دیگر گھریلو ناچاقیوں کا علاج کرنے کا دھندہ چل رہا ہے جہاں دور دراز سے سادہ لوح خواتین آ کر 10ہزار سے ایک لاکھ روپے نذرانہ ادا کرکے علاج کرواتی ہیں اور سانپوں والا بابا خود شراب نوش بھی ہے اس اطلاع پر خبریں کی ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے وہاں چھاپہ مارا تو بابا سانپوں والی سرکار کے ہجرے میں وہاڑی سے آنے والی ایف اے پاس لڑکی اور اسکی ماں موجود تھی جنہوں نے پوچھنے پر بتایا کہ اسکی بیٹی پر جنات کا سایہ ہے اور ہمیں پتہ چلا تھا کہ اس آستانے پر سانپوں سے کالا جادو کرکے علاج کیا جاتا ہے جس پر ہم 15روز قبل یہاں اور بابا جی نے ہم سے 45ہزار روپے نذرانہ وصول کرکے علاج شروع کر دیا تھا دوران علاج وہ ایک سانپ کا سر الگ کر کے سانپ کے باقی جسم کو لڑکی کے اوپر سے گھما کر منتر پڑھتا ہے اور بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے اسی دوران خبریں کی ٹیم اور پولیس نے بدبو آنے پر جب بابا منیر کے جگ اور گلاس سونگھے تو ان میں سے شراب کی بو آ رہی تھی اور بابا منیر کے منہ سے بھی شراب کی بو آ رہی تھی جس پر اس نے اقرار کیا کہ آپکے آنے سے قبل میرے آستانے پر چند دوست آئے تھے جنہوں نے شراب پی تھی اور مجھے بھی پلا دی تلاشی لینے پر ہجرے سے سانپوں کے علاوہ درجنوں گھریلو خواتین کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں جو پولیس نے قبضہ میں لے لیں پولیس نے بتایا کہ یہ بابا چند ماہ قبل بھی اسی ڈیرہ پر شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا 60سالہ باریش جعلی عامل کو پولیس نے گرفتار کرکے اسکے خلاف کاروائی شروع کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain