تازہ تر ین

بھگوڑا فوجی مدثر اقبال ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے لگا

لاہور (سیاسی رپورٹر) پاکستان آرمی کے بھگوڑے سپاہی مدثر اقبال کو دہشتگردی کی تربیت دے کر ویڈیو پیغام کے ذریعے فوج کے خلاف خوفناک الزامات لگائے گئے۔ مدثر اقبال کا تعلق نارووال کے علاقہ شمشیر پور سے ہے جو اکتوبر 2016ءسے فوج سے مفرور ہے۔ جعلی شناختی کاغذات دکھانے کے علاوہ اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اندوہناک حادثے کے بارے میں بے سروپا اور لغو الزامات کی بھونڈی کوشش کی ہے ۔مدثر اقبال نے ویڈیو کلپ میں کمانڈو ٹریننگ کرنے اور ملٹری انٹیلی جنس سروس کا بے بنیاد دعویٰ کیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق مدثر اقبال تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے پاس مہمند ایجنسی کے ذریعے پہنچا تھا اور دہشتگردوں کے ساتھ مل کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس ویڈیو پیغام کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ جسے سماجی حلقوں میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain