لاہور(آئی این پی) عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیئرویل کا مطالبہ کر دیا ۔ آل راﺅنڈر نے اپنے ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ عبد الرزاق کی طویل عرصے بعد میڈیا میں انٹری ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے فیئرویل کا مطالبہ کر دیا ۔
کرکٹر کا کہنا ہے کہ ماضی کے سٹارز کیساتھ ٹھیک نہیں ہوا ، بورڈ مستقبل کیلئے اچھی روایت قائم کرے ۔ عبدالرزاق نے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے ۔ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹیموں کے آنے سے نہ صرف شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی بلکہ کھیل کا معیار بھی بہتر ہوگا ۔
