تازہ تر ین

”امریکہ کو پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے“،برطانوی تھنک ٹینک کاحیرت انگیز بیان

لندن (خصوصی رپورٹ)آر یو ایس آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں امریکہ کو پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے۔ دفاعی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے دھمکیوں سے پاکستانی سول اور ملٹری لیڈر شپ کو متحد ہونے میں مدد دی۔ انتہاپسندی کے خلاف فوجی آپریشنوں کی کامیابی، اقتصادی بحالی اور چینی مدد نے پاکستان کے اعتماد کو تقویت دی اور امریکی امداد پر انحصار کم ہوگیا۔ تین ایز میں اللہ اور آرمی اب بھی پاکستان کا مرکزی حصہ ہیں تاہم امریکی اہمیت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ نئے حقائق کا مطلب ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں امریکہ کو پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے۔
رائل یونائیٹڈ سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ نامی معروف برطانوی دفاعی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی پاکستان پر شدید تنقید اور ڈومور کے مطالبات نے پاکستان کی فوجی و سویلین لیڈرشپ کو متحد ہونے میں مدد دی۔ تھنک ٹینک نے پاکستان کے بارے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ، پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اور قومی اسمبلی یہ کہنے میں متحد ہوگئے کہ امریکی دھمکیوں اور مالیاتی بلیک میل کا وقت ختم ہوگیا اور امریکہ کی اہمیت ختم ہو رہی ہے۔ رپورٹ کی تحقیق تھنک ٹینک کے انٹرنیشنل سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے کی ہے اور اس کے مصنف تھنک ٹینک کے پاکستان کے بارے میں اسکالر کمال عالم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain