تازہ تر ین

2018ءمیں الیکشن مشکوک؟, حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال 30 دسمبر تک واضح ہوجائے گا کہ عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہونگے کہ نہیں کیونکہ وہ بہت سی چیزوں کو تبدیل ہوتا ہو ا دیکھ رہے ہیں ،شریف خاندان کا سیاسی مستقبل ختم ہو رہا ہے۔نواز شریف کو پتہ نہیں ہے کہ اس نے کس کو وزیر اعظم بنادیا ہے آنے والے دنوں میں وہ واقعی وزیر اعظم بن کر دکھائے گا مگر میں ایل این جی کیس میں پھر بھی اس کے پیچھے ہوں عمران خان کے ہر طرح ساتھ ہوں مگر اپنی پارٹی تحریک انصاف میں ضم کرنے کا نہیں سوچا۔میرے پاس صرف ایک گولی والا پستول ہے اور میرا نشانہ خطا بھی نہیں گیا۔آن لائن سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر تک بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گی اور پتہ چل جائے گا کہ عام انتخابات دوہزار اٹھارہ میں ہونگے کہ نہیں ،انھیں ڈر ہے کہ شریف خاندان کوئی اور بلنڈر نہ کردے کیونکہ نواز شریف اب بھی کھلی لڑائی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں انہوں نے اب بھی سبق نہیں سیکھا ،وہ سمجھتے تھے کہ وہ سب کچھ ہیں مگر دیکھ لیں کہ پاناما سے شروع ہونے والا کیس ایک اقاما پر ختم ہوگیا کیونکہ چیزیں کھلتی چلی گئیں مگر میرا تو معاملہ ہی 62 اور 63 تھا میں نے اپنا سارا کیس اس ایک نقطے پر لڑا او میں کامیاب ہوگیا اس لئے میں ایک گولی والا پستول رکھتا ہوں مجھے چھ گولیوں کی ضرورت ہی نہیں پڑی اور دیکھ لیں کہ میرا نشانہ خطا نہیں گیا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے معاملے پر پیپلز پارٹی عدالت جانے کو تیار ہی نہیں تھی انہوں نے شرط رکھی تھی کہ عمران خان آصف زرداری کو فون کرے مگر میں نے ان کی یہ شرط نہیں مانی اور میں شکر گزار ہوں تحریک انصاف کا کہ انہوں نے میری لاج رکھی اور سپریم کورٹ چلے گئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ہی انھیں مروا دیا جو آخری وقت تک کہتے رہے کہ کچھ نہیں ہوگا ایسے وکلاءکے خلاف تو نوازشریف کو کاروائی کرنی چاہیے مگر آپ دیکھ لیں کہ عدالتی فیصلے کے بعدبھی نواز شریف فوج اور عدلیہ کو للکار رہے ہیں وہ محاذرائی پر تلے ہوئے ہیں اور اس صورت حال میں حالات اچھے نظر نہیں آرہے معاملات کسی بھی طرف پلٹا کھا سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain