تازہ تر ین

وزیرپانی وبجلی نے عوام کو وہ خبر سُنادی جس کا برسوں سے انتظار تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ نومبرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کریں گے،آئندہ چارمہنیوں میں 4ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی،ملک کے تمام علاقو ں کویکساں بجلی فراہم کی جائے گی،پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کابیڑہ غرق تھا۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔چند دنوں میں کراچی میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کامسئلہ حل کرلیں گے۔ملک کے تمام علاقو ں کویکساں بجلی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تین سے چارمہنیوں میں 4ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔جس کے باعث نومبرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاباضابطہ اعلان کریں گے۔عابد شیرعلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا،بلکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کابیڑہ غرق تھا۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain