اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پرسماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ جمعرات کوجسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست ن لیگ کے سا بق ایم این شکیل اعوان نے دائرکی ، شیخ رشید نے عدالت میں وکیل کی اہلیہ کی وفات کا بتایا تو عدالت نے بغیرکسی کارروائی کے سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ آصف زرداری کے پیچھے چلنے کوکوئی تیارنہیں ، نوازشریف آئینی ترمیم کیلئے پیپلزپارٹی کے چرنوں میں بیٹھے ہیں۔ شکیل اعوان نے کہا کہ شیخ رشید نے گوشوارں میں غلط بیانی کی ، عمران خان اور شیخ رشید اخلاقی ومالی بدعنوان ہیں ، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے آج وکالت بھول گئے۔شکیل اعوان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے اپنے عالی شان بنگلے نیوائیر پورٹ کے قریب قیمتی اراضی کا گوشواروں میں ذکرتک نہیں کیا۔
