Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • کارڈیک ڈسپوزیبلز سینٹرل پروکیورمنٹ اربوں روپے کی خریداری مارکیٹ سروے کمیٹی پر سوالات کا انبار۔کھڑا ہو گیا
    • آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری درجہ حرارت میں نمایاں کمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا چلڈرن ہسپتا ل کا م کیلئے تیار

    By Daily Khabrainستمبر 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں قائم چلڈرن ہسپتال نے بچوں کے علاج کے دنیا کے سب سے بڑے مرکز کا درجہ حاصل کرلیا ہے، 1100بستروں کے چلڈرن ہسپتال میں3400 افراد پر مشتمل عملہ،ساڑھے 700 ڈاکٹر، 1000نرسیں اور ماہرین بچوں کے امراض کے علاج میں مصروف کار ہیں، 16آپریشن تھیٹرز کے ساتھ پوری دنیا میں اتنا بڑا چلڈرن ہسپتال نہیں۔ چلڈرن ہسپتال پراجیکٹ کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر اظہار تشکر اور سٹاف میں ستائشی اسناد تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب ہوئیجس کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری نجم احمدشاہ تھے۔ اس موقع پر ہسپتال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور، فکلیٹی ڈین ڈاکٹرمسعود صادق اور دیگر افرادنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چلڈرن ہسپتال سرکاری شعبے میں بچوں کے علاج کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ایک ماڈل کا درجہ اختیار کرچکا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہسپتال کی توسیع اور ترقی کے لئے جو خواب دیکھا تھا وہ آج عملی شکل اختیار کرچکا ہے۔بون میرو کی کامیاب ٹرانسپلاٹیشن کے بعد اس ہسپتال نے ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں سو فیصد ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ ہسپتال کا تمام میڈیکل اور نان میڈیکل سٹاف خدمت کے جذبے سے سرشار نظر آتا ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال کا ماڈل پورے صوبے میں اپنایا جائے گا۔ یہ پراجیکٹ آغاز سے تکمیل تک کامیابیوں اور محنت کی علامت بن چکا ہے۔ اس موقع پر ہسپتال کے ملازمین میں ستائشی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ دریں اثنائ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ،ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز نےدماغی موت کا شکار افراد کے برین ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے پروفارما کی اصولی منظوری دے دی ہے جس سے جسمانی اعضا عطیہ کرنے کے عمل میں قانونی تقاضے پورے ہو سکیں گے۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خو اجہ سلمان رفیق نے کی۔سی ای او ریسرچ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ،ڈاکٹر عامر یار خان، قائم مقام سی او او وزیر محمد اور دیگر افسروں نے ڈیتھ سرٹیفیکیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔جو پروفارما تیار کیا گیااس میں دماغی موت کا شکار افراد کے اعضا عطیہ کرنے کے کوائف درج ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برین ڈیتھ سرٹیفیکیشن کے عمل میں تکنیکی پہلوو¿ں کا مفصل مطالعہ کرنے کے لئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ،ریسرچ سینٹرکی ٹیم سپین کا دورہ کرے گی۔دنیا بھر میں اس موضع پر سپین ماڈل کو اپنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ماسٹر ٹرینرزکو تربیت کے لئے امریکہ بھجوایا جائے گا جو وطن واپس آکر دیگر ماہرین کو ٹریننگ دیں گے۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ برین ڈیتھ سرٹیفیکیشن کا عمل ہر لحاظ سے شفاف اور ابہام سے پاک ہونا چاہیے۔اس ضمن میں جیدعلمائے کرام کی مشاورت بھی حاصل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ برین ڈیتھ کی تصدیق کے لئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ،ریسرچ سینٹر کا میڈیکل اور نان میڈیکل سٹاف 24گھنٹے دستیاب رہے گا۔قبل ازیں خواجہ سلمان نے گارڈن ٹاو¿ن، بابر بلاک میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ،ریسرچ سینٹر کے دفتر کا باضابطہ افتتاح کیا۔سالار سینٹر کے تیسرے فلور پر تمام دفاتر قائم کر دےئے گئے ہیں۔انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کی دستیابی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف ریسرچ سینٹر کو ایک ماڈل ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ

      صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

      حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله

      تازہ ترین

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا

      سونے کی قیمت میں استحکام 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار روپے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.