تازہ تر ین

عمران خان نے نئی ویڈیو شیئر کردی, سوشل میڈیا پر شدید تنقید

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان عام طورپر مخالفین کے خوب بیان بازی کرتے ہیں اور اس کیلئے سوشل میڈیا کا سہار ابھی لیتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہوں نے ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ سوشل میڈیا پرطوفان امڈ آیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک موٹرسائیکل پر آٹھ بچوں کے سوار ہونے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ’جہاں خواہش ہوتی ہے ، وہاں راستہ نکل ہی آتاہے‘۔عمران خان کی یہ ٹوئیٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کو بھی اپنے جذبات کے اظہار کاموقع مل گیا، اظہر نے لکھاکہ ”تحریک انصاف کے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے جارہے ہیں،عائشہ گلالئی کے نام سے موجود اکاو نٹ سے ایک صارف نے لکھاکہ ” نیازی صاحب لگتا ہے نشے کا اثر زیادہ چڑھ گیا ہے، ویسے بھی رات کو آپ ہوش میں نہیں رہ سکتے، نیازی صاحب لگتا ہے نشے کا اثر زیادہ چڑھ گیا ہے، ویسے بھی رات کو آپ ہوش میں نہیں رہتے،عینی نے ایک تصویرساتھ شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”قانون کی پاسداری کریں اور موٹربائیک چلاتے ہوئے ہیلمنٹ ضرور پہنیں“،نیوز پیروڈی نے لکھا کہ ”ٹرپل سواری پر چالان کاٹنے پر پشاور کے شہری نے ٹریفک پولیس والے کو کہا اور موٹر سائیکل بھگا دی“،عینی نے ایک اور تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ”ہاہاہا، اسے دیکھئے، اس کا کریڈٹ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کو جاتاھے،ایشال زینی نے لکھا کہ ” بلیک بیری بابا جاو¿ تو پنجابی پشتو فلمیں میں ڈائئلاگ مارو تیرا کام یہی ہے شکل دیکھو اوروزیراعظم سے پڑھے لکھے جاہل پھر کوئی کین سونگھ لیا ہے“،انوارالاسلام نے لکھاکہ ”مولوی بھی دل رکھتے ہیں، پاکستان میں تو ضرورت ایجاد کی گرینڈ ماں ہے ،رابعہ خالد نے ذرانرالے انداز میں اس ویڈیو کو ریسپانڈ کیا اوراستفسار کیاکہ ”خان صاحب آپ کا اکانٹ ہیک تو نہیں ہوگیا؟“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain