اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے دیر جاتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا ہیلی کاپٹر بادلوں میں گھر گیا تاہم پائلٹ نے کمال محارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کی کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرالی، ہیلی کاپٹر میں جہانگیر ترین اور مرادسعید سمیت دیگر رہنماءموجود تھے۔
تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے تصدیق کرتے ہوئے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بتایاکہ ”دیر میں آج زبردست جلسہ تھا جس سے خطاب کرنے کے لیے میں جارہاتھا لیکن بدقسمتی سے ہمارا ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنس گیا اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہم محفوظ رہے ، اللہ تعالیٰ بہت مہربان ہے ، دیر میں موجود عوامی جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور انشائ اللہ ، بہت جلد واپس آئیں گے“۔دوسری طرف ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب رانا ندیم احمد نے ٹوئیٹرپر لکھاکہ ”اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے جہانگیر ترین اور مراد سعید کو آج محفوظ رکھا، پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ، اللہ رحم کرے “۔
