تازہ تر ین

آخر کار وہی ہو گیا ،شاہ محمود قریشی کی چھٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دوڑ سے باہر، عمران خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں عہدہ سنبھالیں گے، جہانگیر ترین کے زیر قیادت تشویش میں مبتلادھڑے کو یقین دہانی کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پارٹی واضح طور پر دھڑے بندی کا شکار ہو کر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی جس میں جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کی ایک بڑی تعداد نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے بعد شاہ محمود قریشی کی بطور اپوزیشن   لیڈر عہدہ سنبھالنے کی بھرپور مخالفت کر دی تھی ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا یا جائےگا اور اس حوالے سے اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بطور اپوزیشن لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا تھا اور جہانگیر ترین کی زیر قیادت ایک بڑا دھڑا سامنے آگیا تھا جس پر پاکستان تحریک انصاف واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی۔ پارٹی میں پھوٹ پڑنے اور دھڑنے بندی پر عمران خان تشویش میں مبتلا تھے اور اب آخرکار جہانگیر ترین کی زیر قیادت ممبران قومی اسمبلی کے دھڑے کو ان کے تحفظات دور کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی صورت میں شاہ محمود قریشی نہیں بلکہ عمران خان ہی اپوزیشن لیـڈر کا عہدہ سنبھالیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain